وطن پاکستان کی سلامتی ۔سیاسی استحکاماور تعمیر و ترقی کے لئے عازمین کی خصوصی دعا ئیں
قارئین محترم!بسلسلہ حج 31اگست2014سے شبیر ٹورز کے قافلہ کے ہمراہ حجاز مقدس میں ہوں ۔ الحمد اﷲ حج کا نواں سفر مبارک ہے ۔اور شبیر ٹورز چونکہ مجموعہ \"گلفراز\"کیساتھ ملکر حج آپریشن گذشتہ سال سے کر رہا ہے اور الحمد اﷲ چند سالوں سے ضیوف الرحمن یعنی اﷲ تعالی کے مہمانوں کی خدمات اور بہتر سروسز فراہم کر نے پر سعودیہ عریبیہ سے حسن کارکردگی ایوارڈز بھی حاصل کر چکا ہے ۔ اور یہ ایوارڈ چیرمین حرمین شریفین امام کعبہ شیخ عبد الرحمن السدیس کے دست مبارک سے راقم اور مجمو عہ گلفراز کے امیر حاجی گل فراز خان ، محمد اسماعیل قریشی ، چودھری آصف حسین ، غلام مصطفے اور دیگر ساتھیوں نے حاصل کیا ہے ۔
الحمد اﷲحج کے مقدس اعلی و ارفع اور بابرکت سفر کا آغاز 2006سے ہوا اور اس سال 9ذوالحج جمعہ کے دن ہو نے کی وجہ سے حج اکبر ہوا ۔ او ر اس دفعہ بھی 9ذوالحج جمعہ کو ہونے کیوجہ سے 8سال بعد یعنی نویں سال بتاریخ 3اکتوبر2014بروز جمعہ کو حج اکبر ہو رہا ہے ۔ بلاشبہ یہ اﷲ تعالی کا خصوصی فضل و کر م ہے ۔ بخشش اور معافی کے بہانے ہیں ۔ اگر اپنی زندگی کی طرف اور اعمال کی جانب دیکھوں تو سوائے شرمندگی کے دامن میں کچھ بھی نہیں ۔
میرا جیون تو گناہوں کے سوا کچھ بھی نہیں
میں تو حیران ہوں مجھ کو پھر کیسے بلا یا
الحمد اﷲ امسال شبیر ٹورز /مجموعہ گلفراز کے حجاج کرام کو حرم پاک مکہ مکرمہ باب العزیز کے سامنے صٖفا ٹاور ہوٹل دارلغفران میں رہائش فراہم کی گئی جبکہ مدینہ منورہ میں داراندلس ہوٹل دیا گیا ۔بوفے ناشتہ، لنچ اور ڈنر کی سہولت مکہ ، مدینہ اور منی میں بھی فراہم کی گئی ۔ ہمارے قافلے میں ایم ایس ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی ڈاکٹر ارشد علی صابر انکی اہلیہ، الاحسان بیکرز کے مالک ملک شہاب حیدر اور انکی اہلیہ ، تلہ گنگ سے ملک غلام شبیر مندیال اور انکی اہلیہ ، محکمہ تعلیم کے ریٹائرڈ سینئر ٹیچر ملک محمد ریاض کے علاوہ تلہ گنگ شہر ، ادلکہ، ڈھرنال، لاوہ، اسلام آباد ، ڈیرہ اسماعیل خان ، گوجر خان، واہ کینٹ، چکوال اور دیگر علاقوں سے حجاج کرام شامل تھے ۔ چونکہ شبیر ٹورز مجموعہ گلفراز میں ضم ہونے کیوجہ سے حجاج کرام کی تعداد 1300کے قریب ہو گئی ہے اور الحمد اﷲ مجموعہ گلفراز میں راقم کا کردار بھی کلیدی تھا اور بھرپور انداز سے حج آپریشن کا انتظام کیا گیا جسے پاکستانی حکومت، وزرات حج کے آفیسران اور سعودیہ وزارت حج کے آفیسران دوران مانیٹرنگ بہت زیادہ سراہا ۔ مجموعہ گلفراز میں امیر حاجی گلفراز خان ، حاجی شاہد نواز خان حاجی گل ریاض ، ہارون خان /شفیع ایاز خان ،حاجی خان ایاز خان، وجاہت شاہد نواز خان، چودھری آصف حسین ،عدیل ملک، اشتیاق ملک کی خدمات بلاشبہ قابل ستائش ہیں۔جنہوں نے شانہ بشانہ روز کی محنت اور مشقت سے اﷲتعالی کے مہمانوں کی خدمت کی ۔
قارئین محترم !جمعہ 3اکتوبر کو انشاء اﷲ حج اکبر ہو گا اور امسال حجاز مقدس آنے والے حجاج کرام خوش نصیب ہیں جنہیں نہ صرف حج کی سعادت نصیب ہو ئی بلکہ حج اکبر کی سعادت بھی نصیب ہوئی۔ راقم جن جن پاکستانیوں کو ملا انکے دل پاکستان کے لئے دھڑکتے ہیں ۔ پاکستان میں عدم، سیاسی استحکام کیوجہ سے وہ بہت غمگین ہیں ۔ سیلاب ، بڑھتی ہو ئی لاقانونیت ، مہنگائی، عدم تحفظ اور بالخصوص سیاسی استحکام نے پاکستانیوں کا سکون چھینا ہو ا ہے ۔
گذشہ ددنوں مکہ مکرمہ میں الجیاد ہوٹل کے مینجر ملک محمد یعقوب اعوان، ملک نثار دودیال ، ملک غلام محی الدین ۔جدہ اور مدینہ منورہ میں ہر دلعزیز شخصیت الحاج ملک محمد الہی اعوان سے راقم کی ملاقاتیں ہو ئیں ۔ مذکورہ شخصیات کا پاکستان میں دھرنوں کی سیاست اور سیاسی عدم استحکام پر سخت ردعمل تھا اور انہوں نے بتایا کہ سمندر پار بسنے والے پاکستانیوں کی اکثریت اس پر اپنی تشویش کا اظہار کرتی ہے اور دھرنوں کی سیاست کی مذمت کرتی ہے اور ملکی تعمیر وترقی میں اس قسم کے منفی رویوں کو ناپسندیدگی کی نظر سے دیکھتی ہے ۔ دیگر ذرائع سے آنے والے حجاز مقدس میں جن ضیوف الرحمن سے راقم کی ملاقاتیں ہو ئیں ان میں برادر محترم جناب قاضی عبد القادر صاحب جنرل سیکرٹری پریس کلب تلہ گنگ، رشید احمد صاحب، حاجی میاں عبد القیوم (غلہ منڈی)، میجر (ر)جاوید ملک ، حاجی عبد الوحید چشتی اور دیگر حجاج کرام شامل ہیں ۔ اﷲتعالی سب کا آنا مبارک کرے اور ملک پاکستان کو استحکام نصیب ہو ۔ وطن پاکستان کو بری نگاہ سے دیکھنے والوں سے محفوظ رکھے ۔ لاتعداد دوستوں نے بذریعہ فون، ایس ایم ایس، ای میلز کے ذریعے دعاؤں کی درخواست کی ۔ انشاء اﷲ یوم عرفہ کے دن بروز جمعہ 3اکتوبر کو انکے خصوصی دعاؤں کا اہتما م ہو گا۔ اﷲ تعالی ہم سب کا حامی و ناصر ہو ۔
قارئین!6اکتوبر بروز پیر پاکستان میں عید الاضحی ہو گی۔ آپ سب کو پیشگی عید مبارک ۔ اپنا خیال رکھیے گا۔ اﷲ حافظ۔

No comments:
Post a Comment